بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا طلبہ سے ممکنہ خطاب، اے این پی کا اسی کالج میں تقریب کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ جھوٹا بھاشن سننے کیلئے طلباء و طالبات کو زبردستی تقریب میں بیٹھنے کا پابند کیا گیا ہے۔

ایڈورڈ کالج میں عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب کی صورت میں اے این پی نے کالج میں تقریب کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ایمل ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اجازت دی گئی تو 4 اکتوبر کو اے این پی کی بھی ایڈورڈ کالج میں تقریب ہوگی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے31 پر امیدوار حاجی غلام بلور تقریب سے خطاب کریں گے۔

ایمل ولی نے کہا کہ حکومتی طاقت سے این اے 31 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے تقریب کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.