پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئر مین عمران خان کی جج زیبا چوہدری کی عدالت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میڈم زیبا کو بتانا کہ عمران خان آیا تھا، معذرت کرنے ان الفاظ پر اگر انکی دل آزاری ہوئی ہے تو‘۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان معذرت کرنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے تھے۔
اس موقع پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ بند کردیا تھا۔ عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
Comments are closed.