واشنگٹن : چئرمین پیپلز پارٹی وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری بھٹو نے کہا غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں، یہ نا انصافی ہو گی۔ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔ امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔ سیلاب کی وجہ سے الیکشن کرانا ممکن نہیں ۔ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زد گان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔ پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ اجناس بحران کا بھی سامنا ہے۔ سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی ، اس کے لیے دنیا کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں، یہ نا انصافی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، امن و امان سے متعلق صورتحال پر طالبان کوانگیج کرنا چاہیے، ان کے فنڈز جاری کیے جائیں، افغان حکومت نے بھی جو وعدے کیے انہیں پورے کرنے چاہئیں، سرحد پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ذمہ دارانہ پالیسی اختیارکرنا ہوگی۔
Comments are closed.