بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بھمرا بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جس کے بعد اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق فاسٹ بولر 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں اپنی تکلیف سے متعلق شکایت کی تھی۔
اس سے قبل آل راؤنڈر رویندرا جدیجا بھی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.