امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے معصومانہ سوال پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر پریشان ہوگئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور انگلینڈ کے کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔
اپنے دورہ قذافی اسٹیڈیم کے دوران امریکی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔
ڈونلڈ بلوم کو کرکٹ کے حوالے سے معلومات کتنی ہیں؟ اس کا اندازہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے ٹوئٹ سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ’میرے اچھے دوست امریکی سفیر نے سوال کرلیا کہ کیا کرکٹ بیس بال جیسا کھیل ہے؟‘
اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے کرکٹ بیٹ اور بال کے ساتھ پریشانی کے اظہار کی ایموجی بھی شیئر کی۔
Comments are closed.