بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق این ایس سی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ اور وزیر خزانہ شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز اور سابق وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور حساس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کے شرکاء کو خفیہ ریکارڈنگز معاملے پر بریف کریں گے۔

این ایس سی کے اجلاس میں وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیلاب سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.