جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 911 پوائنٹس کم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس آج 911 پوائنٹس کم ہوگیا۔ رواں کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی گراوٹ 3 ہزار 57 پوائنٹس ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گذشتہ ہفتہ 45837 پر بند ہوا تھا۔ رواں ہفتے پہلے کاروباری دن انڈیکس 786 پوائنٹس، دوسرے روز 828 پوائنٹس، تیسرے روز 531 پوائنٹس اور آج چوتھے روز 911 پوائنٹس کم ہوکر 42779 ہوگیا ہے۔

چار روز قبل مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 8 ہزار 192 ارب روپے تھی۔ جو آج 545 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 947 ارب روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 91 ہزار 476 روپے ہے۔

فنڈ کی فروخت، مہنگائی کے اعشاریے اور ٹی بلز آکشن میں تین ماہ کی کٹ آف ایلڈ کا بڑھنا، مارکیٹ گرانے کے عوامل قرار دیے جارہے ہیں، لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اصل وجہ سیاسی ہلچل ہے۔

سرمایہ کار سمجھ رہے ہیں کہ وہ کل سینٹ الیکشن پروسس مکمل ہونے پر صورتحال ختم ہوجائے گی جبکہ کچھ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اور بڑھ جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.