بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل میمن کی لندن بدتمیزی واقعے کی شدید مذمت

پی پی کے سینئر رہنما شرجیل میمن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فعل ہماری ثقافت پر طمانچہ ہے اس کا کلچر عمران خان نے متعارف کرایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کارکنوں کے شرمناک فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کیسا لگے گا اگریہ سب ان کی اہلیہ یا بہن کے ساتھ ہو؟

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں، دشمن نہیں۔ ایک انسان، مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے یہ فعل ہماری ثقافت پرطمانچہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ کلچر عمران نے متعارف کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.