بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروری میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک کیلئے برآمدات میں کمی

فروری میں سالانہ بنیادوں پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، افغانستان اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے موصول دستاویز کے مطابق یو اے ای کے لیے سالانہ بنیادوں پر فروری کے مہینے میں برآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

فروری2021 میں یو اے ای کے لیے برآمدات 7 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار ڈالرز رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس فروری میں یو اے ای کے لیے برآمدات کا حجم 12 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار ڈالرز تھا۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ نومبر میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان کے لیے برآمدات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پڑوسی ملک کے لیے فروری 2021 میں برآمدات 7 کروڑ 87 لاکھ 60 ہزار ڈالرز رہیں ہیں جبکہ پچھلے برس اسی ماہ میں برآمدات 9 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھیں۔

اسی طرح یورپی ممالک کے لیے برآمدات سے متعلق بھی خبریں حوصلہ افزا نہیں ہیں جہاں فروری میں جرمنی کے لیے برآمدات 16 فیصد گرگئیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ جرمنی کے لیے برآمدات کا حجم 11 کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ برس برلن کے لیے برآمدات 13 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 41 فیصد بڑھ گئیں۔

دستاویز کے مطابق اسپین کے لیے برآمدات میں 15 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

فروری 2021 میں اسپین کے لیے  برآمدات 6 کروڑ 38 لاکھ 30 ہزار ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2020 میں اسپین میڈریڈ کے لیے برآمدات7 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھیں۔

دستاویز کے مطابق ایک اور یورپی ملک نیدرلینڈز کے لیے برآمدات میں 11 فیصد کمی آئی ہے، جہاں اس کے لیے برآمدات فروری 2020 میں 10 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر فروری 2021 میں 9 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار ڈالرز رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.