وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ افسران کو صورت حال سے قانون کے مطابق نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں افسران کو دھرنے سے نمٹنے کیلئے مکمل بریف کیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے جدید طریقے سے نمٹا جائے گا، جبکہ ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائے گی۔
Comments are closed.