وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پچھلے سال بچوں کو پروموٹ کیا تھا، اس سال نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح دیکھ کر 7 شہروں میں اسکول دو ہفتے کیلئے بند کئے ہیں۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیمی سال پورا ہو، جہاں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔
اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔
Comments are closed.