لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر خاتون لیگی رہنما نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ اسلام پورہ میں درج ایف آئی آر میں لیڈی کانسٹیبل انعم فاطمہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خاتون لیگی رہنما کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکا تو انہوں نے تھپڑ مارے اور دھکے دیئے۔
واقعہ کے فوری بعد پولیس نے لیگی خاتون رہنما کو حراست میں لے لیا جس پر لیگی رہنماؤں نے پولیس کی منت سماجت کی تو پولیس نے انہیں لیڈی کانسٹیبل سے معافی مانگنے کا کہا لیکن خاتون نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
اس پر پولیس نے مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات کےتحت درج کرلیا، مقدمے میں خاتون لیگی رہنما سمیت 5 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.