بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کے سپورٹ اسٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ 

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والا رکن آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں آئے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اپنے مقررہ وقت پر ہی شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.