پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی۔
عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین خیبر پختونخوا سے لانے پر زور دیا، تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین کے لیے فیورٹ کہے جارہے ہیں جبکہ فیصل جاوید، اعجاز چودھری اور ولید اقبال بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments are closed.