بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی ایما پر سینیٹرز کو پریشرائز کیا جارہا ہے، رانا ثنا اللّٰہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل حکومت سینیٹرز پر پریشر ڈال رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر سینیٹرز کو پریشرائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے اکثریتی ووٹ توڑنا چاہتی ہے اس لیے پریشر ڈال رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم نے بھی جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما کو ہی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کی بات ہے وزیر اعظم عمران خان اوپن بیلٹ کی بات کرتے تھے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ چور چور اور کرپشن کا شور کرنے والے اب پکڑے جارہے ہیں، یہ خود کرپشن کرتے ہیں اور پھر شور مچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران  خان خود کہہ رہے تھے بلوچستان میں 70 کروڑ ریٹ چل رہا ہے، پہلے انہوں نے عبدالقادر کو ٹکٹ دیا پھر واپس لیا اور دوبارہ اُسی کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.