پشاور میں رہزنوں نے 3 شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے پجگی روڈ ملک آباد میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں نے شہریوں کو لوٹ لیا۔
شہری ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے اپنے موبائل فون استعمال کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کے زور پر انہیں لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ فقیر آباد میں درج کروائی گئی ہے، جس کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.