ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں صرف مسائل کی نشاندہی نہیں ہورہی بلکہ حل بھی تلاش کیا جارہا ہے۔
جامعہ کراچی میں 30 کلو واٹ سولر اسمارٹ انرجی سسٹم انسٹال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اچھے منصوبے چلارہی ہے، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ اور والد اس جامعہ کے المنائی ہیں اور میں نے ان کے نام سے ہی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کے چیک بھی دینے آیا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان طلبا کے اخراجات میری فیملی برداشت کرے گی کیونکہ ہم اس ملک اور معاشرے کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.