بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرین ٹرٹلز کنزرویشن نے سبز کچھوؤں کے 35 بچے سینڈزپٹ پر آزاد کر دیے

کراچی میں میرین ٹرٹلز کنزرویشن نے سبز کچھوؤں کے 35 بچے سینڈزپٹ پر آزاد کردیے۔

انچارج میرین ٹرٹلز یونٹ اشفاق علی میمن نے بتایا کہ رواں سیزن کا یہ کچھوؤں کا دوسرا گروپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے گروپ میں کچھوؤں کے 65 بچوں کو آزاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھوؤں کے انڈے نیسٹنگ ایریا میں 50 دن تک محفوظ رکھے گئے۔

انچارج نے بتایا کہ یکم ستمبر سے اب تک 4 ہزار کے قریب انڈے سینڈزپٹ سے جمع کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساحل پر آوارہ کتے، سانپ، نیولے اور دیگر جانور بھی انڈوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.