بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ اور کامن ویلتھ گیمز کے واجبات کی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کی جانا ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.