بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیٹ میٹرنگ بجلی تجارتی فروخت کے لیے نہیں، ترجمان وزارت توانائی

ترجمان وزارت توانائی نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ بجلی تجارتی فروخت کے لیے نہیں ہے، نیٹ میٹرنگ بجلی 19.32روپے فی یونٹ میں خریدنا غریب صارفین پر اضافی بوجھ ہے۔

ترجمان نے کہا نیٹ میٹرنگ صارفین کی پیداواری لاگت تقریباً 3 سے 5 روپے فی یونٹ ہے۔

اس وقت ڈسکوز یہ بجلی خرید رہی ہیں 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے ریٹ پر اور ذرائع کے مطابق نیپرا یہ نرخ مقرر کرنا چاہتا ہے صرف 9 روپے فی یونٹ یعنی 53 فیصد سے زائد کمی۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق نیپرا نیٹ میٹرنگ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرکے 9 روپے کر رہا ہے، نیٹ میٹرنگ بجلی کی قیمت خرید 2018  سے 2021 تک 9.95 روپے فی یونٹ تھی اور نیٹ میٹرنگ بجلی کی فی یونٹ قیمت فروری2021 سے جولائی 2022 تک 12.95 روپے تھی، ٹیرف میں اضافے سے اس وقت نیٹ میٹرنگ بجلی کی قیمت فی یونٹ 19.32روپے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گھریلو نیٹ میٹرنگ صارفین پر کوئی فکسڈ چارجز عائد نہیں کیے جاتے، اس لیے ٹیرف پر نظرثانی درست اقدام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ٹیرف پر نظرثانی تو غریب صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کمی لائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.