بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعلان سے خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے انگلش کرکٹرز کی امداد کا سن کر اچھا لگا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ امید ہے انگلینڈ ٹیم ہماری میزبانی کو انجوائے کرے گی اور بہترین کرکٹ کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.