ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجر واویلا زیادہ کرتے ہیں، لاہور اور دیگر شہروں میں کرائم زیادہ ہیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں کرائم کے واقعات کم ہوئے ہیں، پچھلے برس 18ہزار گاڑیاں چھینی یا چوری ہوئیں، اس سال تعداد 13 ہزار ہے۔
جاوید اوڈھو نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہر کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو کنٹرول نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی، بزنس کمیونٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو فروغ دیں۔
اےآئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ہم نے بہت جگہ کیمرا سسٹم لگائے جس سے صورت حال بہتر ہوئی ہے۔
Comments are closed.