بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج امریکا پہنچیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو نیویارک میں امریکی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں بھی جس بھی فورم پر جاؤں گا، ٹریڈ پر زور دوں گا، بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں۔

وہ بحیثیت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی امریکا میں پارٹی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.