آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 جاری کر دی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق مالی سال 21-2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے نامساعد حالات کے باوجود ایک ٹیم کی طرح متحد ہو کر تمام مسائل کا سامنا کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مالی سال 21-2020 میں اوگرا نے لائسنس جاری کیے، ریگولیشن کی سرگرمیاں انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کو بن قاسم پاور کمپلیکس ٹرانسمیشن پائپ لائن بنانے اور آپریشن کا لائسنس دیا۔
ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ میسرز تعبیر انرجی مارکیٹنگ اور میسرز انرگیس مارکیٹنگ کو لائسنس دیے گئے۔
Comments are closed.