بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلیقے سے کپڑے تہہ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

کپڑے تہہ کرنا، استری کرنا بچوں بڑوں سبھی کو بعض اوقات بوجھ سا لگتا ہے، چھوٹے بچوں کے کپڑے ان کے والدین ہی سلیقے سے تہہ کرکے الماری میں رکھتے ہیں۔

لیکن ایک بچے کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک کارڈ بورڈ کی مدد سے نہایت آسانی کے ساتھ اپنی شرٹس تہہ کر رہا ہے۔

بچے کی عمر 4 سے 5 برس کے درمیان لگتی ہے، وہ استری کی گئی شرٹس اٹھا کر کارڈ بورڈ پر رکھتا ہے اور اس تکنیک سے بورڈ کو بند کرتا ہے کہ شرٹ نفاست کے ساتھ تہہ ہوجاتی ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے ٹوئٹر صارف نے حسرت بھرے لہجے میں کیپشن دیا کہ یہ سادہ سا کارڈ بورڈ ہمارا بچپن بھی آسان بنا سکتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.