پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کے ری ہیب کے آخراجات پی سی بی فاسٹ بولر کو ری ایمبرس کرے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ری ہیب کیلئے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کیلئے پلیئر اور بورڈ میں اتفاق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا تھا، قومی فاسٹ بولر چند روز ڈاکٹر ظفر کے ساتھ قیام کے بعد ہوٹل منتقل ہوئے۔
بورڈ ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ میں ہوٹل، ری ہیب اور دیگر اخراجات کی رقم پی سی بی شاہین کو ادا کرے گا، کم وقت ہونے کی وجہ سے دبئی سے لندن روانگی کی ٹکٹ شاہین نے خود بک کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر امتیاز پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ہونے والے سسر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے ٹکٹ پر لندن علاج کے لیے گئے اور اپنے خرچے پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی خود اپنا علاج کرا رہا ہے، اس میں پی سی بی کچھ نہیں کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹر، رہائش کا سب کچھ شاہین کر رہا ہے، دو بار ذاکر خان نے شاہین شاہ کو فون کیا، میں ڈاکٹر ظفر سے رابطے میں ہوں۔
Comments are closed.