
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج جو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے وہ نہ ہوتا۔
فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر روسی صدر پیوٹن کے بیان ’پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے‘ پر ردِ عمل دیا ہے۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں جو آج مہنگائی کا طوفان ہے نہ ہوتا، پوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے روس سے معاہدے میں تاخیر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم شہبازشریف سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے کیوں کہ انفرا اسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔
Comments are closed.