بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ کے پی کو ضم اضلاع کیلئے وفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضم اضلاع کے لیے وفاقی حکومت سے فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر ضم اضلاع کا ترقیاتی پروگرام متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی، آئینی، قانونی راستے اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خیبر پختونخوا حکومت سے سوتیلی ماں جیسے سلوک پر تشویش ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ میں پورا شیئر نہیں مل رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.