کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کے لیے ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچ گئی۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بےبس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا۔
بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کے لیے دُہائی دی تھی۔ کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے خاتون کی دُہائی پر خاتون کی فوری مدد کا حکم دیا۔
پاک فوج کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف کا سامان فراہم کیا۔
خاتون کو 5 ٹینٹ، 5 بیگ آٹا، راشن کے 5 تھیلے، 20 مچھر دانیاں، کپڑے اور بستر فراہم کیے۔
امدادی سامان ملنے پر خاتون کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا، خاتون نے فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خاتون کے گاؤں کے 40 دیگر خاندانوں کو بھی خیمے، راشن، کپڑے، مچھر دانیاں و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
Comments are closed.