بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

این اے 31 پشاور  میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 10 وزراء اور مشیروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.