—فوٹو فائل
بغاوت کے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ‘ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’ہمارے لیے اللّٰہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے‘۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہو جانے کے بعد شہباز گِل کی ضمانت کی منظوری کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیے کہ جب تک ٹھوس مواد نہ ہو کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔
ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیے کہ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو، لیکن شہباز گِل کے غیر ذمے دارانہ بیان کو کسی طور پر جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔
Comments are closed.