بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کے 5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے، میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔

کمیٹی کی مشاورت کا عمل جاری ہے، جسے ناموں کو حتمی شکل دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے 27 اکتوبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے، جس میں جنوبی افریقہ کا بنگلا دیش جبکہ بھارت کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ شیڈول ہے۔

سپر 12 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے کچھ ٹکٹس باقی ہیں، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پرتھ اسٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں، ڈبل ہیڈر میں پاکستان کا گروپ اے رنر اپ اور بھارت کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ شیڈول ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ 3 نومبر کو سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹ باقی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.