بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہازوں سے مبینہ پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: سی اے اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے مبینہ پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق نادہندہ کمپنی کے کے ایوی ایشن کو 2018ء میں سیل کیا گیا تھا اور اس کے جہاز تحویل میں لیے گئے تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جہازوں کے پنکھے چوری ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں، تصویر سے ظاہر ہے کہ 2018ء میں بھی جہاز پر پنکھا نہیں تھا۔

کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے انجن اور پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان سی اے اےکے مطابق جھوٹی خبر کے پیچھے ذاتی مفاد و مقاصد کار فرما ہیں، معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی گئی، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے انجن اور پرزے غائب ہوئے ہیں۔

مذکورہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.