بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعتماد کا ووٹ: “ایک بھی ووٹ کم ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا”

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلیج دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے ووٹوں میں ایک ووٹ بھی کم ثابت عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ ایوان میں حکومتی اراکین میں سے ایک رکن غائب تھا۔ اپوزیشن کو چیلیج کرتا ہوں کہ اگر ایک ووٹ بھی کم ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔

اسد قیصر نے کہا اعتماد کے ووٹ لینے والے دن ایوان میں پورا میڈیا موجود تھا۔ سب نے دیکھا کہ میرے اور فیصل واوڈا کے علاقہ تمام اراکین نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ وزیر اعظم کو 178 اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

 

You might also like

Comments are closed.