بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کا ایک اور مریض ہلاک، 99 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا، 99 نئے کورونا کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے۔

این آئی ایچ  کا کہنا ہے کہ کورونا کے 99 نئے کیسز سامنے آجانے کے بعد وائرس کی مثبت شرح 1 اعشاریہ صفر 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 89 کورونا مریضوں کی حالت نازک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.