بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ ہوگا

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائے گا، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی ہے۔

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات کو انتقال کرگئی تھی، انہیں پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.