بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے، بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے۔

چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں پرفارم واپس آجائے گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، خوش اور پر اعتماد بھی ہوں، فاسٹ بولرز مسلسل کھیل رہے ہیں ریسٹ بھی دینا ضروری ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، سری لنکا کے خلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا، فائنل کے لیے تبدیلیاں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.