بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چشتیاں کی خواتین نے مریم نواز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو گزشتہ روز چشتیاں میں کیے گئے جلسے کے دوران خواتین نے خوشگوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شہر چشتیاں میں کامیاب جلسہ کیا اور اس دوران بنائی گئی متعدد ویڈیوز اور تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

مریم نواز نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’چشتیاں جلسے میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت پر خوشگوار حیرت ہوئی اور بہت اچھا لگا۔‘

انہوں نے ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں چشتیاں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مریم نواز نے چشتیاں کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ جو محبت میں نے آج دیکھی ہے اس نے میرا دل جیت لیا ہے، میں واقعی میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں اور اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.