امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے متاثرینِ سیلاب کے لیے ہنگامی امداد کی ترسیل شروع کر دی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کی جا رہی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ اس امدادی سامان میں کھانا اور تقریباً 22 لاکھ ڈالرز مالیت کا سامان بھی شامل ہے۔
امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ امداد کی ترسیل پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 20 علاقوں میں کی جائے گی۔
امریکی سفارت خانے نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر شدید دکھ ہے۔
Comments are closed.