بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج بحرین تا کالام سڑک کو کھول دیا گیا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج بحرین تا کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود راستے کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ راستے کی بحالی پر این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب اور سیاحوں سے بحرین تا کالام سڑک جلد کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.