بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرِ مملکت کا افغان کرکٹ ٹیم سے اظہارِ ہمدردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف میچ میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو سراہا جبکہ ہارنے والی افغان کرکٹ ٹیم سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے نسیم شاہ کو میچ میں زبردست کارکردگی دکھانے پر شاباشی دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ملک میں آئے سیلاب کی وجہ سے ہمیں جتنی پریشانیوں کا سامنا ہے اس کے باوجود بھی گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہی ہیں۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت دلچسپ میچ تھا اور میں افغان کرکٹرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جن کی پرفارمنس میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کافی بہتری آئی‘۔

ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کر دیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جوکہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر پورا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.