بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں عالمی ماحولیاتی تغیرات کو سمجھنا ہوگا، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کا کہنا ہے کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، ہمیں عالمی ماحولیاتی تغیرات کو سمجھنا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنگلات، آبی ذخائر اور دیگر منصوبوں سے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلا پانی موزوں پانی میں بدلنے کے کامیاب تجربات کیے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی 3 بیراجز کا پانی بچائے گی، زیرِ زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کو پھر سے بھریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.