بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کو شکست، وزیراعظم اور مسلح افواج کی گرین شرٹس کو مبارکباد

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کیا اور مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں، شاباش ٹیم پاکستان۔

بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج نے بھی گرین شرٹس کو مبارک باد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.