بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے پیغمبروں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار بتا دی

سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا دی۔

پنجاب کے شہر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار بتائی۔

سابق وزیراعظم اس سے پہلے بھی جوش خطابت میں حساب کتاب میں زمین آسمان کے قلابے ملا چکے ہیں۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم بیدار ہوچکی ہے، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے، بے ضمیر اور ضمیر فروش پرانے پاکستان میں رہ گئے۔

کچھ روز قبل وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران بھی عمران خان پاکستان کی آبادی میں گڑ بڑ کرگئے تھے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تھا تو آبادی 40 کروڑ تھی اور اب 22 کروڑ ہے، ساتھ کھڑے لوگوں نے تصحیح کروائی تو بولے کہ نہیں نہیں، آبادی 40 ملین تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.