بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی، کمپیوٹر لیب کی خستہ حال چھت گر گئی

کراچی (سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کمپیوٹر لیب کی خستہ حال چھت گر گئی ہے۔

حیاتیاتی کیمیاء سمیت متعدد شعبہ جات کی چھتیں اور رہداریاں بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہیں جس پر گزشتہ 15 برس سے شعبہ انحنیئرنگ سمیت کسی بھی شعبہ نے کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔

گزشتہ روز جامعہ کراچی کے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے۔

چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملبے تلے دو سے تین ایئر کنڈیشن اور 24 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر متعلقہ سامان مکمل طور پر ٹوٹ کر تباہ ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.