بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپین یونین کا 166 پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپ پروگرام کا اعلان

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) یورپین اسکالر شپ پروگرام کے تحت اس سال 166 پاکستانی طلبہ و طالبات یورپین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں ایرازمس منڈس جوائنٹ ماسٹر پروگرام کے تحت اسکالر شپ پر یورپ آنے والے طلباء کا یہ سب سے بڑا گروپ ہے جس میں 86 طلبہ اور 80 طالبات شامل ہیں۔

دوسری جانب بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس اقدام پر یورپین یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.