پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلعی اور خفیہ اکاونٹس میں ملک کے نامور کاروباری گروپس کی جانب سے کروڑوں روپے چندہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ذرائع مطابق پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کو نوٹس بھیج دیے، کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے 7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔
بینک اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے پی ٹی ائی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بینکوں سے طلب کرلیں ہیں۔
Comments are closed.