حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مخیرحضرات پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تیز بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب سخت متاثر ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.