بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعظم سے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے طلبا کو پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے وژن سے آگاہ کیا، طلبا نے وزیراعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں سے متعلق سوالات پوچھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ طلباء پاکستان کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔

ملاقات میں شہباز شریف نے کشمیر، خطے میں پائيدار امن کے لیے پاکستان کے کردار اور پاک چین تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

طلبا کے وفد نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.