بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر

مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ن لیگ کے رہنماؤں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

ن لیگ کے 12 رہنماؤں نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ ہے صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنماؤں کی دائر درخواست میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، تفتیش مکمل کرنی ہے، اجازت دی جائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.